آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبہ حزما میں چھرا گھونپنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے میں ایک یہودی آباد کار کو مبینہ طور پر زخمی کر دیا گیا۔
عبرانی ویب سائٹ کے مطابق، 40 سالہ فلسطینی نے ایک اسرائیلی آباد کار پر تیز دھار آلے سے وار کیا جس سے اس کی گردن پر زخم آیا۔
زخم کھا کر آباد کار حزما چوکی پر گیا، جہاں سے اسے شعاری تسیدیک شفا خانے منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی قابض پولیس نے مبینہ فلسطینی کی تلاش شروع کر دی ہے