فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک “اسرائیلی” وفد کے ساتھ استقبال پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ اسرائیل کے انتہا پسند رکن کنیسٹ یہودا گلیک کے ’بیت للقا‘ میں استقبال کی شدید مذمت کی گئی۔ فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید مذمت کی جا رہی ہے اور اسے القدس کے ساتھ غداری کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
فلسطینی سماجی کارکن فادیہ البرغوتی نے بیت لحم شہر میں اسرائیلی رکن کنیسٹ یہودا گلیک کی قیادت میں آباد کاروں کے ایک وفد کے استقبال کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہودا گلیک ایک غاصب ریاست کی نام نہاد پارلیمنٹ کی نمائندگی کرتا ہے اور وہ ہمارے لیے ہرلحاظ سے ناقابل قبول ہے۔
البرغوتی نے پریس بیان میں بیت لقا میں یہودی انتہا پسندوں کے استقبال کو مسترد ہوئے کہا کہ انتہا یہودیوں کا استقبال کرنا میزبانوں کے زوال کی علامت اور ناخوشگوار واقعہ قرار دیا۔