Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر اسرائیل پریشان

منگل کو عبرانی میڈیا نے توقع ظاہر کی کہ اگلے ماہ کے اوائل میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

عبرانی چینل 12 نے کہاکہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اسرائیل میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا جو کہ 2.13 ڈالر فی لیٹر تک پہنچنے کی توقع ہے جو دسمبر 2014 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔

چینل نے اشارہ کیا کہ قابض حکومت میں وزارت خزانہ یکم مارچ کو متوقع اضافے کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ، صنعتی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض ریاست یومیہ 5,977 بیرل تیل پیدا کرتا ہے جب کہ اس کی کھپت 236,249 بیرل ہے اور اس میں سے زیادہ مقدار روس اور آذربائیجان فراہم کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan