اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے ایک سرکردہ وفد نے جماعت کے سینیر رہ نما خلیل الحیہ کی قیادت میں کل جمعے کی شام میں حزب اللہ کے فلسطینی تعلقات میں امور کے عہدیدار حسن ہوبلہ اور ان کے معاون عطا اللہ حمود سے ملاقات کی۔
وفد میں لبنان میں حماس کے مندوب احمد عبدالہادی، عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے رکن اسامہ حمدان اور تحریک کے رہ نما طاہر النونوموجود تھے۔
انہوں نے فلسطینی کاز کے خلاف درپیش تمام منصوبوں کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا۔ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والےممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے واپس لیں کیونکہ یہ فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کا باعث اور صہیونی ریاست کی خدمت کے مترادف ہے۔
دونوں جماعتوں کے رہ نماؤں نے قابض جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی استقامت اور صبرو ثبات کو سراہا۔