Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کو مکانات مسماری کے 110 نوٹس

قابض اسرائیلی حکام نے 1948 کی اراضی کے اندر آنے والے علاقے مثلث میں طیرا شہر میں 110 مکانات اور دکانوں کے مالکان کو مسمار کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

الطیرہ کی میونسپلٹی نے کہا کہ جن عمارتوں کو منہدم ہونے کا خطرہ ہے ان میں 46 مکانات اور 64 تجارتی ادارے مراکزہیں جو شہر کے مشرقی علاقے کے لوگوں کی ملکیت ہیں۔

مکانات اور دکانوں کو مسمار کرنے کی دھمکی ملنے کے بعد ان کے مالکان کا کہنا تھا کہ انہیں برسوں سے ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور اس پر کئی بہانوں سے قبضہ کرنے کے منصوبے کا سامنا ہے کہ قابض حکام نے کئی دہائیوں سے ان کی زمینوں پر تسلط قائم کرر کھا  ہے، جس میں اس پر بجلی کی لائن گزرنا بھی شامل ہے۔

قابض حکام نے طیرہ شہر کے لوگوں کو عمارتوں کے پرمٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں اپنی نجی زمینوں پر تعمیر روکنے پر مجبور کیا جو ان کی سینکڑوں سالوں سے ملکیت میں ہیں، اس کے باوجود انہیں اکھاڑ پھینکنے کے منصوبے کا سامنا ہے۔

قابض حکام نے حالیہ برسوں میں شہر میں درجنوں عمارتوں کو مسمار کیا اور آج وہ 110 عمارتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کے مالکان کو گرانے کے احکامات موصول ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan