( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اتوار کو اسرائیل کے محکمہ صحت ایک رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے 800 افراد کی موت کا اعلان کیا۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 50 ہزار لیبارٹری نمونوں کی جانچ کے بعد 10,354 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے جب کہ مثبت ٹیسٹوں کی شرح 20.61 فیصد تک پہنچ گئی۔
بیان وضاحت کی کہ اس وبا کے پھیلنے کے بعد سے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد بڑھ کر 3,540,866 ہو گئی ہے، جس میں تقریباً 138,824 فعال کیسز بھی شامل ہیں۔
کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد سے اب تک اموات کی کل تعداد 9,841 ہو گئی ہے اور 1,848 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 832 کی حالت تشویشناک ہے اور 265 وینٹی لیٹر پر ہیں۔