( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل صبح ایک مزاحمتی کارروائی میں غاصب اسرائیلی سپاہیوں نے تین فلسطینی نوجوانوں کو زخمی اور دو کو قید کر لیا۔ یہ واقعہ جنین شہر میں پیش آیا۔
اطلاعات ہیں کہ مزاحمت کاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے اسرائیلی سپاہیوں اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا۔
اس مسلح کارروائی میں تینوں نوجوان بری طرح زخمی ہوئےجنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
اسرائیلی سپاہیوں نے ایک گھر کا محاصرہ کیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت ابو مرار اور اوس العجاوی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
نابلس میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔