( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض فوج نے 10 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیاجن میں موسیٰ الخلف کوسر عام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں جاری الیوسفیہ کے مقام پر اسرائیلی قابض فوج کی مسلمانوں کے قدیم قبرستان کی مسماری کے تیسرے روز بھی فلسطینیوں پر احتجاجی مظاہرے میں براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر مظاہرین کی جانب سے بھی فوج پر سنگ باری کی گئی اور دونوں جانب سے زبردست جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ان جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں بھی کئی اسرائیلی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئےاور قابض فوج نے 10 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیاجن میں موسیٰ الخلف کوسر عام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔