( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے پر یہودی کو بدترین تشدد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے پڑوس میں واقع الشیخ جرح میں فلسطینی مظاہرین نے اپنے گھروں سے جبری بے دخلی کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں شامل چند امن پسند یہودیوں کی شرکت اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم کو دیکھ کر قابض فوج کی جانب سےفلسطینیوں سمیت یہودی باشندوں پر بدترین تشدد کیا گیا جبکہ صہیونی فوج کے ہاتھ لگنے والے 8 فلسطینیوں سمیت ایک یہودی کو گرفتار کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قابض ریاست کے حامی صہیونی شر پسندوں کے علاوہ یہودیوں کے کچھ ایسے گروہ بھی ہیں جو اسرائیل کو ناجائز ریاست مانتے ہوئے صہیونیت کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔