( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالت کی جانب سے ساڑھے چھ سالہ سزا پوری ہونے کے بعدرہا کر دیا گیا تھا تاہم ایک ہی روزمیں آزادی دینے کےصرف 2 گھنٹے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج نے العیسویہ کے رہائشی عمر محمد عبید کو رہا کرنے کے صرف دو گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا، عمر محمد عبید بغیر کسی جرم کے قابض ریاست کی جیلوں میں ساڑھے چھ سال کی مدت پوری کر نے کے بعد آزاد ہوکر اپنے گھر پہنچے تھے۔
صہیونی اسرائیلی فوج نے اسیر کی قید سے رہائی کی خوشی منانے والے مقامی افراد اور اہل خانہ کے سامنے گھر میں گھس کر عمر اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ عبید کو اسرائیلی عدالت کی جانب سے ساڑھے چھ سالہ سزا پوری ہونے کے بعدرہا کر دیا گیا تھا تاہم ایک ہی روزمیں آزادی دینے کےصرف 2 گھنٹے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔