Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سیکیورٹی کے نام پر ائمہ مساجد کے تبادلوں سے مزاحمت بڑھے گی: زیدان

palestine_foundation_pakistan_abdul-rahman-zeidan-mp-palestinian-legislative-council1

طولکرم میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن انجینئر عبد الرحمان زیدان نے عباس ملیشیا کی جانب سے طولکرم کی مرکزی بڑی مساجد ائمہ کے تبادلے کی مہم پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عباس ملیشیا میں ائمہ مساجد، خطبا، مشہور مبلغین کو مساجد سے ہٹانے کے اعلان سے شہریوں میں شدید اضطراب پیدا ہو گیا ہے۔

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طولکرم میں سیکیورٹی اقدامات کے نام پر کی جانے والی متعصبانہ کارروائیوں کو شہر بھر کے لوگوں نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ بالخصوص بڑی مساجد کے ائمہ کے دور دراز مساجد کی طرف تبادلے اور اوقاف کے ڈائریکٹر کی طرف سے ان کی جگہ نئے ائمہ مساجد کی تعیناتی پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

زیدان نے شہر میں عباس ملیشیا کے اوچھے ہتھکنڈوں پر غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور کہا عوام میں خاص عزت وشرف کے مقام کے حامل ائمہ کے تبادلوں سے علاقے میں انتشار پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔

زیدان نے مساجد کے ائمہ کو برطرف کرنے اور ان کی جگہ پر علم و تقوی اور تجربہ میں کم درجہ پر فائز ائمہ کی تعیناتی کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نےکہا کہ حالیہ سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے مساجد میں نمازیوں کی حاضری کم ہو جائے گی جو اسلام کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan