( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 8فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک16 سالہ فلسطینی بچہ عماد ہشاش صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ میں رات کے وقت ایک چھاپہ مارکارروائی کے دوران بغیر کسی وجہ کےرہائشیوں کے گھروں میں داخل ہوکر متعددافراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 8افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک16 سالہ فلسطینی بچہ عماد ہشاش صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے شہید ہو گیا۔
صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی بچے کی شہادت پر اہل علاقہ اور شہیدکے خاندان کی جانب سے اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔