Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی قید میں مزید چھ ماہ کی توسیع

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صیہونی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا تھا جس میں اب مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔

رواں سال  قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر جنین کے رہائشی رکن فلسطینی پارلیمنٹ یاسر منصور کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت حراست میں لیا تھا جس کا مقصد فلسطینی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنا تھا تاہم  چھ ماہ تک بلا جواز قید رکھنے کے بعد صیہونی ریاست کی نام نہاد عدالت نے ان کی حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی زندانوں میں  خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے قید ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan