( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض فوجیوں نے گذشتہ روز بیتا گاؤں پر تلاشی کے نام پر لوٹ مار شروع کی اور مزاحمت کرنے پر کم سے کم چار فلسطینیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے گاؤں بیتا میں فلسطینیوں کے گھروں پر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، مزاحمت کرنے پر قابض فوجیوں نے کم سے کم چار فلسطینیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد چاروں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔