متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زید آل نھیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما اور عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سابق کمانڈر محمود المبحوح کی اسرائیلی خفیہ ادارے”موساد” کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
منگل کے روز متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ رواں سال جنوری میں دبئی کے ہوٹل میں حماس کے راہنما محمود المبحوح کے قتل میں “موساد” کے پچیس ایجنٹ ملوث ہیں اور متحدہ عرب امارات مجرموں کا تعاقب جاری رکھے گا۔
اس موقع پر انہوں نے مبحوح کی ٹارگٹ کلنگ میں مختلف ممالک کے جعلی پاسپورٹس کے استعمال کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ دبئی اس معاملے کو آئینی اور قانونی طریقے سے حل کرنےکے لیے کوشاں ہے اور جعلی پاسپورٹس کے استعمال پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تمام ممالک کے قانون کا احترام کرتا ہے، تاہم ایسے ممالک جن کے پاسپورٹس جعلی طور پر استعمال کرنے کی تصدیق کی گئی ہے انہیں خطوط لکھ دیے گئے ہیں اور ان کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف کارروای کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا،