( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت نہ دینے کے باوجود کم سے کم ایک لاکھ سے زائد فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی ادا کی۔
صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے باہر رہائش پزیر فلسطینیوں کو عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد اقصیٰ آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم اس کے باوجود مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے ہزاروں فلسطینیوں نے صیہونی ریاست کی پابندی کی پرواہ نہ کرتےہوئے مسجداقصیٰ پہنچنے کی کوشش کی اور ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز کیلئے قبلہ اول جانےوالے سیکڑوں فلسطینیوں کو صیہونی پولیس اور فوج نے گرفتارکیا اس کے باوجود ہزاروں فلسطینی صیہونی رکاوٹوں کوتوڑتے ہوئے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔