( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین نے اسرائیل سے مسجد اقصیٰ پر صیہونی آبادکاروں کے دھاوؤں کو فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند صیہونی آبادکاروں کے دھاوے تشویشناک ہیں جس سے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف علاقوں اور مسجد اقصیٰ میں شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے اشتعال انگیز دھاوؤں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند اقدامات کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی مقامات پر اشتعال انگیز دھاوے اور فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنا ان کی املاک پر قبضہ کرنا ناقابل قبول ہے اسرائیل کی جانب سے ان اقدامات کا فوری سدباب نا کیا گیا تو خطے میں امن کی کوششوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔