Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں، 37 فلسطینی شدید زخمی

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یوسی ڈگن اور نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ معاہدے کے مطابق فلسطینی اراضی پر یہودی مذہبی اسکول اور صہیونی فوجی چوکیاں بنانا چاہتے ہیں جس کے خلاف بیتا میں  فلسطینی مقامی  آبادی کے روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے اور صہیونی فوج سے تصادم جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے علاقے بیتا اورقصرہ میں گذشتہ روز اسرائیلی قابض فوج اورفلسطینی باشندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجےمیں جھڑپوں کے دوران صہیونی فوجی تشدد اور ربر کے فائر سےکم از کم 37 فلسطینی مظاہرین شدید زخمی ہوگئے۔

فلسطینیوں نے بیتا کی اراضی کوصہیونی قبضے سے بچانے کے لیے زبردست مزاحمت کی جس کے باعث قابض فوج کی جانب سے بھی طاقت کا بھرپور استعمال کیا گیا اور ربر کی دھاتی گولیوں کے براہ راست فائر کیے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی جن میں بچے بھی شامل ہیں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں نے ہسپتال منتقل کیا۔

خیال رہے کہ قابض حکام کی جانب سے گذشتہ جمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں بیتا کے مقام پرصہیونی بستی ایویتار کی غیر قانونی آباد کاری  کو رہوکتے ہوئے درجنوں صہیونی آبادکاروں کو وہاں سے نکال لیاگیا تھا تاہم اب اس مقام پر شر پسند صہیونی آباد کار تنظیم شمرون ریجنل کونسل کے سربراہ ، یوسی ڈگن  اور نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے معاہدے کے مطابق قابض حکام یہودی مذہبی اسکول اور صہیونی فوجی چوکیاں بنانے کاارادہ رکھتے ہیں  جس کے خلاف فلسطینی مقامی آبادی کے روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے اور صہیونی فوج سے تصادم جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan