Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

مسلم امہ کو متحد ہو کر فلسطین کے لئے آواز اٹھانا ہو گی ۔ صدیقی الفاروق ، ڈاکٹر صابر ابو مریم ملاقات

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور مرکزی عہدیدار صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو متحد ہو کر فلسطین کے لئے آواز اٹھانا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

ان کاکہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے کشمیر کاز پر سودے بازی کی کوشش کی لیکن قوم نے ان کو مسترد کر دیا ۔ انکاکہنا تھا کہ آج فلسطین کے مجاہدین اور عوام نے اسرائیل کا مقابلہ کر کے ثابت کیا ہے کہ اگر مسلم امہ متحد ہو کر کوشش کرے تو فلسطین اور قبلہ اول کو صہیونیوں کے چنگل سے نجات دلوائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی کوششوں اور جد وجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلسطین کاز کو فراموش کر دیا گیا تھا تاہم فلسطین فاؤنڈیشن کی کوششوں سے آج پورے ملک میں فلسطین کاز کی بات کی جا رہی ہے ۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما صدیق الفاروق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل غاصب صہیونیوں کی ایک جعلی ریاست ہے ۔ انہوں نے سینئر رہنما کے خیالات کی تائید کی اور ان کی خدمت میں فلسطینی مزاحمت پر مبنی اشعار اور نظموں کی کتاب بھی پیش کی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan