( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ان کے ساتھ وفد میں محمد رضا اور دیگر موجود تھے۔
ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی مسلسل انتھک جد وجہد کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کا ز کے لئے آواز اٹھانا ایک سعادت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت ہم سب کا بنیادی اور اہم ترین فرض ہے جس سے کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان نے ملک بھر میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے لئے جس طرح نوجوانوں تک آگاہی پھیلائی ہے اس پر پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ اس موقع پر فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے علامہ ناصر عباس جعفری کو حالیہ گیارہ روزہ جنگ اور اس کے بعد کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ علامہ ناصر عباس کی قیادت میں یہ تعاون جاری رہے گا ۔