( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بین الاقوامی صحافی تنظیموں نے فلسطینی صحافیوں پر ریاستی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے وسطی شہر رام اللہ کے منارہ چوک پر فلسطینی اتھارٹی کی زیر حراست شہید ہونے والے کارکن نزار بنات کے قتل کے خلاف چوتھے روز بھی سیکڑوں فلسطینیوں نے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور آج بھی سادہ لباس میں ملبوس فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مظاہرین پر تشدد کیا اور درجنوں کو گرفتارکرلیا۔
مظاہرین نے فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری مستعٰفی ہونے کا مطالبہ کیا اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئےفلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ان کے کیمرے توڑدیےاور متعدد کو گرفتارکرلیا۔
بین الاقوامی صحافی تنظیموں نے فلسطینی صحافیوں پر ریاستی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔