( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) درجنوں صیہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کےداخلی دروازے سے اندر آکرحرم قدسی کے صحن میں موجود فلسطینیوں کو بلا جواز زدوکوب کیا جس کے بعد خیمس شہدا کو ان کے دوبیٹوں سمیت گرفتارکرلیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں نے اچانک مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پرانھیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، اورصحن میں موجود فلسطینی خیمس شہدااور ان کےدو بیٹوں کو گرفتارکرلیا۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج شرپسند صیہونی آبادکاروں کو روزانہ کا بنیاد پر مسجداقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کیلئے حفاظتی حصار فراہم کرتی ہے، درجنوں صیہونی مذہبی جنونی یہودی مذہبی رہنماؤں کی سرپرستی میں یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔