( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) القدس اور غزہ لڑائی کے بعد سے مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوجی چھاپوں میں بڑے پیمانے پرخواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے افراد کو گرفتاری مہم کے ذریعے حراست میں لیا جارہا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کےمطابق گذشتہ شب صہیونی فوجی اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف حصوں کا محاصرہ کر تے ہوئے بیرونی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور پرتشدد چھاپہ مارکارروائیاں شروع کیں جس کے نتیجےمیں فوج نےمتعدد فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوکر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ درجنوں شہریوں کو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے بے بنیاد الزام میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں غزہ اور بیت المقس میں محاز آرائی کے بعد سے صہیونی فوج کی بے گناہ فلسطینیوں کو تشدد کرکے حراست میں لینے کی کارروائیوں میں شدت آگئی ہےاور قابض صہیونی فوجی چھاپوں میں بڑے پیمانے پرخواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے افراد کو گرفتاری مہم کے ذریعے حراستی مرکز پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔