( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کمانڈر کا فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور حکومت پاکستان کے اقدامات پر خراج تحسین
مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کے مرکزی کمانڈر ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان کےعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین کاز کے لئے سرگرم عمل فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے کی جانے والی کوششوں کی قدر دانی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
روزنامہ قدس کو موصول ہونے والے ویڈیو پیغام میں حما س کے عسکری ونگ کے اہم کمانڈر اور رہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہے اور حالیہ جنگ میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور حکومت نے فلسطین کاز کے لئے بڑھ چڑھ کر جو کردار پیش کیا ہے وہ بے مثال ہے۔
حماس رہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان کا فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے اراکین اور پاکستان کے عوام کے نام جاری پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ویڈیو نمع ترجمہ کے ساتھ دیکھنے کے لئے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے یو ٹیوب چینل palestinefoundation پر ملاحظہ کریں ۔
پیغام کا متن
بسم اللہ
فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے معزز اراکین اور میرے عزیز بھائیو! آپ کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے مجاہد بھائیو! میں سب سے پہلے آپ کی خدمت میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی جانب سے سلام اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اور یہاں فلسطین میں ہمارے محترم برادران، بیت المقدس ، اس شہر کے اطراف ، غزہ جس نے مزاحمت کر کے فتح و نصرت پائی ہے۔ان سب کے طرف سے پاکستان میں رہنے والے ہمارے عزیز بھائیوں کو سلام ۔ہمارے عزیز شہداء کے لئے رحمت کی دعا۔زخمیوں کے لئے شفائے عاجل جبکہ اسیروں کے لئے رہائی کی دعا کرتا ہوں۔ آپ سب کو ، ہماری عوام اور ہماری ملت اسلامیہ کو اس فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔(وہ دن جب مومن اللہ کی نصرت سے خوش ہو جائیں)۔
مزاحمت کی فتح جو سیف القدس کے معرکہ میں نصیب ہوئی ہے آپ کو سب کو مبارک ہو۔ہماری ملت اسلامیہ کو مبارک ہو۔اس مکار اور غاصب دشمن سے جو قدس کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے اور جنہوںنے شیخ جراح میں ہماری عوام پر ظلم وستم ڈھایا تا کہ انہیں زبردستی وہاں سے نکال دیںاور ہجرت پر مجبور کریں۔تا کہ وہ ایسے کاموں کے ذریعہ مقدس شہر میں ڈیمو گرافی کو تبدیل کر نے کی کوشش کریں۔لیکن آ پ کے بھائیوں نے قدس شریف مین ہمارے قبلہ اول کا دفاع کیا ہے۔غزہ میں مجاہدین کو انہوںنے پکار ا اور مزاحمت کے کمانڈر محمد الضیف سے مدد مانگی تو القسام بریگیڈ اور ہمارے رہنمائوں نے ان کی آواز پر لبیک کہا۔جس کا نتیجہ سیف القدس معرکہ تھا۔اس معرکہ کا ہدف قبلہ اول کا دفاع تھا۔ اسلام کی دوسری بڑی مسجد جہاں سے نبی کریم (ص) معراج پر گئے تھے ۔
یہ دفاع فلسطین کے ہمیشہ رہنے والے دارلحکومت قدس سے تھا۔جو کہ پہلا قبلہ ہے تا کہ ہم اس کی تاکید کریں کہ قدس ہمارا ہے۔مسجد اقصیٰ ہماری ہے۔جس پر ہماری جانیں فدا ہیں۔اور شیخ جراح میں اپنے بھائیوں کی مدد ہمارا ہدف تھا۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہنے والے ہمارے مجاہد بھائیو! جو کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ملت اسلامیہ کی عزت و آبرو کی حفاظت کریں گے اور قدس کا دفاع کریں گے اور یہ میدان جو سیف القدس کے معرکہ میں فتحکا میدان رہا ہے ۔یہ مقاومت خصوصا القسام بریگیڈ ، فلسطین اور قدس کو آزاد کرنے کا سب سے مختصر اور آسان طریقہ ہے۔کیونکہ غاصؓ صہیونی دشمن صرف مزاحمت کی زبان سمجھتا ہے۔ القسام بریگیڈ کی زبان ، بندوق کی زبان۔
عزالدین القسام بریگیڈ کو ہمارا سلام، مرکزی رہنما محمد الضیف کو ہمارا سلام کہ جس نے صدائے استغاثہ پر لبیک کہا۔فلسطینی عوام کو ہمارا سلام کہ جس نے مزاحمت کی حمایت کی اور قربانیاں پیش کیں۔صہیونیوں کے جرائم پر صبر کیا اور یہ صہیونی جنہوںنے نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور انگنت مظالم ڈھائے ہیں ، ذلیل و رسوا ہوئے ہیں۔انہیں بری طرح شکست ہوئی ہے۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان غاصبوں کا گھر مکڑی کے جال سے زیادہ کمزور ہے اور یہ زوال پذیر ہے۔
ہم دوسرے وعدے کے قریب تر ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں رہنے والو! اے ہمارے عزیزو! ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔وہ پاکستان جہاں اسلام ہے جہاں طاقت و قوت اور ایمان ہے، جہاں عقیدہ ہے، جو کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔آپ سب کی خدمت میں خراج تحسین پیش کرتے ہیںجبکہ آج لوگ فلسطین اور مزاحمت کی فتح و نصرت کا جشن منانے نکلے ہیں ۔کیونکہ یہ فلسطین کی فتح ہے یہ مزاحمت کی فتح ہے ، ملت اسلامیہ کی فتح ہے ۔آپ سب کو سلام کہ آپ فلسطین اور قدس کی حمایت کرتے ہو۔آپ پر سلام ہو اس حال میں کہ آپ غزہ اور مزاحمت کی مدد کرتے ہیں۔فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور پاکستانیوں پر ہمارا سلام کہ آپ فلسطین کی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔
ہم آپ سے کہتے ہیں کہ قدس ہمارا قبلہ اول ہے۔جس نے ملت کو وحدت بخشی ہے ۔قدس ہی حق و باطل کی کسوٹی ہے ۔ملت اسلامیہ کے ضمیر میں پیوست عقیدے کا نام قدس ہے۔ قدس ہی صہیونی غاصبوں کے ساتھ جھگڑے اور جنگ کا مرکز و محور ہے۔لہذاآ پ سے کہتے ہیں کہ سب سے پہلے اللہ پر بھروسہ رکھو ۔
اور پھر ہمارے بہادر بیٹوں کی مزاحمت پر بھروسہ رکھو ، عربی اور اسلامی عوام پر بھروسہ رکھو کہ جو فلسطین کے مسئلہ کی حمایت کرتی ہے۔
جہاں ایک طرف ہم فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور پاکستانی عوام کی ان کوششوں کو سراہتے ہیں وہاں پاکستان کی حکومت کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کی ہے اور جارحیت کو مسترد کیا ہے۔وہیں ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے اور تیاری کو جاری رکھے اور فلسطین کے ساتھ تعاون کرے۔ دوسرے وعدے کی جنگ کی خاطر تا کہ ہم قدس ، اپنے قیدی اور فلسطین کو آزاد کر سکیں۔
عزت اور مزاحمت کی سرزمین سے غزہ سے آپ کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہیں، یہاں تک کہ ٓاپ سے ملاقات ہو ۔
اے ہمارے بھائیو! ہمارے عزیزو! آپ سے یہاں قدس میں ملاقات ہو گی۔اس کو آزاد کرتے ہوئے اور مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھیں گے ۔ ان شا ء اللہ