کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا مؤقف وہی ہے جو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور ابو الاعلی مودودی کا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اس کو بھی تسلیم نہیں کرے گا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے او آئی سی کے کردار پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے او آئی سی کے ان ممبران جنہوں نے حالیہ اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کیا ہے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کے خلاف فوری طورپر اس کو تسلیم کرنے کے غیر انسانی اور غیر اسلامی اور ظالم فیصلے کو واپس لیں انھوں نے کہا ہے کہ او آئی سی ہنگامی اجلاس میں دنیا کو اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف آگاہ کرے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ، مسجد اقصیٰ پر حملہ اور مقدس مقامات کی بے حرمی پر دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو عملی طورپر اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے ۔
انھوں نے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی کے حوالے سے ہمارا مؤقف ناقابل تبدیل ہے ، ہمارا مؤقف وہی ہے جو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور ابو الاعلی مودودی کا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اس کو بھی تسلیم نہیں کرے گا ۔