کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید فلسطینی عوام کی وکیل تھیں اور انہوں نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کیمذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر اور بھارت کشمیریوںکو جبر کا نشانہ بنا رہا ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیاجبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید فلسطینی عوام کی وکیل تھیں اور انہوں نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔
فلسطینی عوام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔