Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بے دخلی اجتماعی قتل وغارت گری کے مترادف ہے: لاریجانی

palestine_foundation_pakistan_ali-larijani-speaker-of-the-iranian-parliament1

ایران کی پارلیمان کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کی بے دخلی کے اسرائیلی فیصلے کو سفاک جرم قرار دیا ہے۔

لاریجانی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کو دربدر کر کے ان کی فلسطینی شناخت کو ختم کرنا چاہتا ہے جو ایک بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بلاجواز بے دخلی ان کے اجتماعی قتل عام سے کسی طرح کم نہیں ہے۔

اسلامی مجلس مشاورت کے سربراہ نے حالیہ اسرائیلی فیصلے پر عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی پر بھی سخت تنقید کی اور امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم اور ان کی جراتمندانہ مزاحمت کی حمایت اور مدد کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا ’’ پچھلے چند ہفتوں میں اسرائیل نے ظلم وستم کی تمام حدود پھلانگ لی ہیں‘‘ انہوں نے مغربی کنارے سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی بے دخلی کو اسرائیلی جرم قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan