کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ دنیا میں ہونے والی ہر غیر معمولی منفی سرگرمی کے پیچھے صیہونی ریاست یا صیہونی ہوتے ہیں۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر ایک انتہائی حساس موضوع ہے جس پر اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دینے کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف ہونے والے اقدامات کی حد پار کرلی ہے ، اسرائیل ریلیف کے کاموں کیلئے بھی امدادی کارکنان کو غزہ جانے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور اس پر دنیا خاموش ہے ۔
انھوں نے کہا کے دنیا کے کسی بھی خطے میں کوئی غیر معمولی سرگرمی ہوتی ہے تو اس کے پس پردہ اسرائیل ہی ہوتا ہے اس کے پیچھے صیہونی نظر آتے ہیں لیکن ہمیں شکوہ صیہونیوں سے نہیں بلکہ اپنے اندر موجود غداروں سے ہے ۔