غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں کسی ایک مسلمان کا قتل پوری مسلم امہ کی عزت اور غیرت کا قتل ہے ، صیہونی ریاست کی دہشتگردی کو کوئی لگام ڈالنے ولا نہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ میں بیت المقدس کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب میں صیہونی ریاست کی جانب سے قبلہ اول میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی اور عبادت گزاروں پر تشدد کی مذمت کرتےہوئے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو غاصب صہیونیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے باقاعدہ فوج تشکیل دے، قبلہ اول میں کسی ایک مسلمان کا قتل پوری مسلم امہ کی عزت اور غیرت کا قتل ہے۔
میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اسے یہودیوں کے ناپاک پنچوں سے نجات دلانے کیلئے اسلامی ممالک کی ایک ایسی مشترکہ فوج تشکیل دینا چاہئے جو صیہونی ناپاک عزائم کے خلاف طاقتور مزاحمت ہو ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس شہر کو قابض شمن کے قبضے سے آزاد کرانے کا واحد راستہ عرب اور اسلامی دنیا کی جانب سے مشترکہ فوج کی تشکیل سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ القدس کے شہدا کی قیمت کا ادراک کرتے ہوئے پوری مسلم امہ اور عرب دنیا کو القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے منظم ہونا چاہیے۔