مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 185 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
اطلاعات کےمطابق صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعہ کو صہیونی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت ، مجموعی طور پر 58 صہیونی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔ صہیونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو صہیونی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
صہیونی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔