کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات): کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر نعیم قریشی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری فلسطین کاز کے لئے جد وجہد جاری رکھے گی،کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے وفد سے کراچی بار ایسوسی ایشن میں ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے غلام مصطفی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئر مین مطلوم اعوان قادری، چرچ آف پاکستان سے مس سیسلین جیمز اور ملک طاہر اعوان اور ایڈوکیٹ سارہ رضوی و دیگر موجود تھے۔ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے وفد نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت اراکین کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور گلدستہ سمیت مٹھائی بھی پیش کی۔ اس موقع پر صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نعیم قریشی اور جنرل سیکرٹری عامر وڑاءچ نے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پاکستا ن بار کونسل کے رکن شہاب سرکی اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی، جنرل سیکرٹری عامر وڑاءچ کا کہنا تھا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان ملک بھر میں نہ صرف فلسطین کاز بلکہ کشمیر کاز کے لئے بھرپور جدوجہد کر کے نوجوانوں میں بیداری اور مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے عمل کی جد وجہد کر رہی ہے جو کہ لائق تحسین ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ ہر قسم کی نا انصافی کو مسترد کیا ہے اور انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل بے پناہ ظلم وستم روا رکھے ہوئے اور کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ان حالات میں وکلاء کا فرض ہے کہ وہ اپنی سماجی اور انسانی حقوق کی پاسداری کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دنیا میں ہونے والے ہر قسم کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں۔
اس موقع پر فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے رہنماءوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کے لئے کراچی بار ایسوسی ایشن کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ وکلاء نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے، کراچی بار ایسوسی ایشن کی تاریخ مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر فلسطین فاءونڈیشن تمام اراکین کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر صہیونزم کی سازشوں کا شاخسانہ ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانیت سوز مظالم کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں، مسلم حکمران بے حس ہو چکے ہیں۔ فلسطین کاز کے لئے کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ فلسطین فاءونڈیشن کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ ا س موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو کراچی پریس کلب میں ۹۲ مارچ کو منعقد ہونے والی آل پارٹیز پریس کانفرنس کی دعوت بھی دی گئ۔
ملاقات میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے رہنماءوں میں ثریا خانزادہ، شاہدہ اشرف، فہیم منگی، عمران عزیز، آصف وحید، نسیم شاد اور عائشہ بیگم سمیت سائرہ علی، ملک طاہر اعوان، کامران اصغر، روما مشتاق،شکیل احمد عباسی،امان اللہ بھٹی، نجمہ اسلم، جاوید چھتاری اور فرح اعوان شریک تھے۔