بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ابراہیم ایکارڈ نامی معاہدے کے تحت امارات ، بحرین ، مراکش ، اور سوڈان سمیت دیگر ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اسی معاہدے کے تحت کوسووہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا باقائدہ افتتاح کردیا ہے۔
گذشتہ اتوار کے روز قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے یورپی ملک کوسووہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی درخواست پراجازت دی تھی جس کے بعد کوسووہ نے القدس میں اپنے سفارتخانے کا باقائدہ افتتاج کردیا۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل کوسووہ اور اسرائیل کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے لیےمعاہدے پر دست خط کی تقریب منعقد ہوئی تھی اس موقع پر صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ گابی اشکنازی نے کہا کہ تھا کہ انھوں نے کوسوو کی یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے کی باضابطہ درخواست کی منظوری دے دی ہےاور بہت جلد کوسوو یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھول لے گا۔