فن وثقافت گروپ: سوریہ كے جوان ماہرين آرٹ نے اپنے تھیٹر كو پيش كر كے فلسطين كے مظلوم عوام كے خلاف صیہونی حكومت كے مظالم اور فلسطين كی تلخ اور ناگوار حقيقت كو سوریہ كے لوگوں كے سامنے پيش كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی “ايكنا” شعبہ سوریہ نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی “سانا” كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كی “عمريت” نامی آرٹز انجمن اور “قدس، دنيا كے عرب كا ثقافتی دارالحكومت” نامی عوامی كمیٹی كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس تھیٹر كا نام “روڈ پرخون” تھا۔
اس تھیٹر میں صیہونی حكومت كے ظلم وستم كے سائے میں فلسطينی شہريوں كی تلخ اور ناگوار زندگی اور اس حكومت كے مظالم كی منظر كشی كی گئی ہے۔