غزہ کی پٹی میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے ناکارہ بم پھٹنے سے دو مزاحمت کار شہید ہو گئے۔
فلسطینی حکومت کے زیرانتظام ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹرڈاکٹرمعاویہ حسنین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہ دھماکہ غزہ کے وسط میں البریج کیمپ میں اس وقت پیش آیا جب مجاہدین نے اسرائیل کے داغے گئے ناکارہ راکٹ کو کھولنے کی کوشش کی، اس دوران راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے موقع پرموجود دو مجاہدین شہید ہوگئے، دونوں کی میتیں غزہ میں”شہدا اقصیٰ” ہسپتال لائی گئی ہیں۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ ایمرجنسی کےسربران نے کہا کہ قابض فوج نے اس واقعے سے قبل دیر البلح کے مقام پر ایک راکٹ فائر کیا تھا، تاہم اس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔