Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خطے میں سنگین نوعیت کے مسائل کی اصل جڑ اسرائیل ہے، امیر حسین عبد اللہیانِ

ایران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) امیر حسین عبد اللہیانِ نے کہا کہ صیہونی مظالم کی راہ میں مزاحمت کے راستے پر چلنے والے تمام شہداء بلخصوص جنرل قاسم سلیمانی کا خون کبھی رائیگانہیں جائے گا وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ فلسطین صیہونی قبضے سے آزاد ہوگا ۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی صہیونزم کے تسلط اور منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے عالمی مزاحمت کی تشکیل کیلئے بین الاقوامی آن لائن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر امیر حسین عبد اللہیانِ نے کہا ہے کہ جعلی صیہونی ریاست خطے میں سنگین نوعیت کے مسائل کی اصل جڑ ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صیہونی ریاست کے ساتھ نئے تعلقات کا آغاز خطے میں کسی بھی قسم کا امن اور استحکام پیدا نہیں کرسکتے ،

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کا اٹھایا ہوا یہ قدم خوداس کےلئے بھی خطرناک صورتحال پیدا کرے گا

انھوں نے شہداء کے خون کی حرمت یاد دلاتے ہوئےکہا کہ صیہونی مظالم کی راہ میں مزاحمت کے راستے پر چلنے والے تمام شہداء بلخصوص جنرل قاسم سلیمانی کا خون کبھی رائیگانہیں جائے گا وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ فلسطین صیہونی قبضے سے آزاد ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan