یورپی یونین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) ہمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن کے حصول کی اس تجویز پر شدید تشویش ہے، ممبران یورپی یونین
ذرائع کے مطابق یورپین یونین کے 1080ممبران پارلیمنٹ نے یورپین قیادت سمیت یورپین یونین کی دیگر حکومتوں کے نام لکھے جانے والےخط کے ذریعہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پرمجوزہ قبضے کو مسترد کرتے ہو ئے اسے روکنے کا مطالبہ کردیا تھااور انکا کہنا ہےکہ ہمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن کے حصول کی اس تجویز پر شدید تشویش ہے ۔
اسرائیل کے اس اقدام سے خطے میں تصادم کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور خطے میں اقوام متحدہ کے امن نمائندےبھی اسرائیل کو ایسے منصوبے پرعملدرآمدکرنے سے باز رہنے کی تلقین کر چکے ہیں۔
عالمی امن تنظیموں کےمطابق اسرائیل کی اس غلط حکمت عملی سے ناصرف فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچے گا بلکہ عالمی امن بھی متاثرہوگا۔
باوجودان کوششوں کے واضح رہے کہ قابض ریاست کےصہیونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو آج کے دن یکم جولائی 2020 کو ویسٹ بینک کےعلاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلےپرقائم ہیں۔