مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی کارسوار نے تیز رفتار کار سے اسرائیلی خاتون پولیس آفیسر کو کچلنے کی کوشش کی تھی جس کے جواب میں کارروائی کرتےہوئے فلسطینی پر فائرنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ابو دیس کے رہائشی 26 سالہ احمد عریقات کو صہیونی پولیس نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے شہید کردیا جب وہ ابو دیس کے قریبی فوجی چیک پوسٹ سے گزر اپنی بہن کی شاد ی میں شریک ہونے کیلئے جاررہا تھا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے احمد عریقات پر فائرنگ کی اور شدید زخمی حالت میں اس کو بغیر کسی طبی امداد کے سڑک پر چھوڑ دیا اور خون بہہ جانے کے باعث احمد عریقات کی شہادت ہوگئی ۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ مرنے والے فلسطینی نوجوان نے تیزرفتار کار سے بارڈر پولیس کی ایک خاتون پولیس افسر کو کچلنے کی کوشش کی تھی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئی ہے۔