حماس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) حماس کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام مزاحمتی تحریک حماس کی کامیابیوں اور عوام میں اس کی محبت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔جس کے باعث فلسطین کی سرحدوں سے باہر بھی جماعت کے اراکین پر براہ راست ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ میزبان ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دشمن کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری امور خارجہ ماہر صلاح نے فلسطینی نیوز چینل الاقصی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست حماس کی کامیابیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے جس کے باعث فلسطینی حدود سے باہر حماس کے موجودگی کے خلاف دشمن اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔
ماہر صلاح نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اپنے مذموم اقدامات کے ذریعے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور امتِ مسلمہ کے درمیان فاصلے ڈالنا چاہتی ہے تاہم اس کی یہ ناپاک سازش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہے ۔