Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی دمشق میں عمرو موسی سے ملاقات

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-and-amr-mousa-the-arab-league-secretary-general

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسی سے دمشق میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورتحال اور خاص طور پر فلسطینی مصالحت اور حالیہ اسرائیلی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں فلسطینی مصالحت کی صورتحال کے ساتھ ساتھ فلسطین کو یہودی رنگ میں رنگنے، یہودی آباد کاری اور تازہ اسرائیلی جارحیت کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

ملاقات میں فلسطینی مصالحت کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت کی گئی۔ اس ضمن میں عرب سربراہی اجلاس سے قبل کی جانے والی عرب لیگ کی کوششوں پر بحث کے دوران عمرو موسی نے حماس کے موقف کو سنا۔ حماس نے کہا کہ مصالحت کو سبوتاژ کرنے میں امریکی ویٹو اور دیگر خارجی عناصر کا بڑا ہاتھ ہے۔

اس موقع پر حماس نے عمرو موسی سے اپیل کی کہ عرب ممالک مصالحتی کوششوں میں مصر کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے فلسطین میں تقسیم کی صورتحال کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید برآں ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے کھدائی کی کارروائیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ حماس نے واضح کیا کہ صہیونی متعصب حکومت کی حالیہ کارروائیوں پر فلسطین اور عرب ممالک کو ایک موقف پر متحد ہو جانا چاہیے۔ وقت آ گیا ہے کہ عرب ممالک اوسلو گروپ کے امن کے جھانسے سے باہرنکل آئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan