Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’ اسرائیلی انتظامیہ فلسطینی اسیران کو قتل کرتی جا رہی ہے‘‘

palestine_foundation_pakistan_mohammed-al-ghoul-minister-of-prisoners-and-justice-in-gaza11

فلسطینی حکومت کے وزیر انصاف و امور اسیران محمد فرج الغول نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ صہیونی جیلوں میں موجود اسیران پر بہیمانہ تشدد کرکے آہستہ آہستہ انہیں قتل کرتی جا رہی ہے۔ صہیونی عقوبت خانوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔

غول نے بروز پیر غزہ میں ’’ بین الاقوامی ریڈ کراس‘‘ کے زیر انتظام اسیران کے خاندانوں کے ساتھ ایک مذاکرے میں عالمی برادری، عالم عرب اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسیران پر ظلم وتشدد روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا مقدمہ چلایا جائے۔

غول نے صہیونی حکام اور جیل انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے بہادر اسیران کی اپنی مدد آپ کے تحت معرکہ آرائی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ ایک دن اسیران کو رہائی ضرور ملے گی۔ اس موقع پر انہوں نے اسیران کویقین دلایا کہ جب تک ہم زندہ ہیں، جب تک تحریک مزاحمت جاری ہے، اور جب تک ایک فلسطینی بھی آزاد ہے قیدیوں کی رہائی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

دریں اثنا غول نے بدترین حالات میں بھی اسیران کے اہل خانہ کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسیران جلد رہائی پا کر اپنے گھروں میں ہونگے۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی میں مدد ونصرت کرنے میں فلسطینی حکومت اور فلسطینی پارلیمنٹ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ فلسطینی حکومت ہر حال میں اسیران کا ساتھ دے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan