مسجد الاقصی ٹرسٹ نے خبردار کیا ہےکہ مسجد الاقصی کی شمالی دیوار میں صیہونی حکومت کی کھدائي کی وجہ سے بڑے بڑۓ شگاف پڑگئےہیں۔ قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی ٹرسٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ باب حطہ کے کنارے والی دیوار میں سات سات میٹر کے شگاف پڑچکےہیں۔ اس ادارے نے کہا ہے کہ ان شگافوں میں روزبروزاضافہ ہورہاہے ۔ یادرہے صیہونی حکومت باب حطہ کے حصےمیں بھی کھدائي کررہی ہے صیہونی حکومت کی طرف سے کھدائي کا مقصد مسجد الاقصی کی جگہ ہیکل سلیمان بنانا ہے