Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی جانب سےغزہ کو تعمیراتی سامان کی بندش جاری

palestine_foundation_pakistan_gaza-aid-boat

غزہ میں حکومت کے زیراہتمام سامان رسد کی غزہ کو ترسیل سے متعلق قائم کمیٹی نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےغزہ کی پٹی میں تعمیراتی مواد کی فراہمی کے اعلان کے باوجود کسی قسم کا سامان فراہم نہیں کیا گیا۔

کمیٹی کے چئیرمین انجینئر رائد فتوح نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے بعد اب تک کسی قسم کا تعمیراتی سامان فراہم نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ معاشی ناکہ بندی کو ایک ہزار دن مکمل ہو چکے ہیں، اس دوران اسرائیل نے اقوام متحدہ اور بعض یورپی ممالک کےدباؤ کے تحت اسرائیل نے کئی مرتبہ غزہ کو تعمیراتی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا، تاہم اسرائیل کی جانب سے کئی بار تعمیراتی مواد کی فراہمی کے اعلان کے باوجود ابھی تک سیمنٹ سمیت کسی بھی قسم کا تعیمراتی سامان فراہم نہیں کیا گیا۔

فتوح نے اسرائیلی اخبار”معاریف” کی اس رپورٓٹ کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے عالمی دباؤ کے تحت غزہ کو لو، سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان غزہ روانہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی جانب سے ایسا کوئی سامان موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کے دورہ غزہ کے دوران اسرائیل نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غزہ گذٓشتہ برس کے آغاز کی جنگ میں تباہ ہونے والے مکانات میں سے ڈیڑھ سو مکانات کی تعمیر کے لیے تعمیراتی سامان فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں دسمبر2008ء کےآغاز اور جنوری 2009ء کے دوران مسلط کردہ جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر عمارتیں اور مکانات تباہ ہو گئے تھے۔ اس جنگ کے بعد تباہ ہونے والے مکانات کا اندازہ 35 سے سو لگایا گیا تھا، جن کی تعمیر پرکروڑوں ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ادھر غزہ میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی “اونرا” نے بھی اسرائیل کی جانب سے تعمیراتی مواد کی فراہمی کے تعطل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ وعدے کے باوجود تل ابیب کی جانب سے نہ توسریا اور سیمنٹ فراہم کی گئی ہے اور نہ ہی تعمیرات کا دیگر سامان مہیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan