فلسطین میں اسلامی اور مسیحی مقدسات کےتحفظ کے لیے قائم کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حسن خاطر نے کہا ہے کہ یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے بخار میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اور صہیونی اپنے اس مذموم مقصد کی تکمیل کے لیے نت نئی سازشیں کر رہے ہیں۔
پیر کے روز بیت المقدس میں ایک اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہودیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینے دیگر مقبوضہ علاقوں میں جگہ جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کے لیے صندق نصب کیے گئے ہیں، ان “چندہ بکسوں” پر ایک طرف ہیکل سلیمانی کی خیالی تصویر ہے جبکہ دوسری جانب ان پر یہودیوں کو ہیکل سلیمانی کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کی ترغیب کے الفاظ درج ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ اس طرح کے الفاظ بھی درج ہیں” ایک شیکل کے بدلے فلسطینیوں کی جائیداد حاصل کرنے کا بہترین موقع” ھیکل کے لیے ایک شیکل دیں اور ٹکٹ حاصل کریں”۔
ڈاکٹر حسن خاطر نے کہا کہ یہودیوں کی جانب سے بیت المقدس میں ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات میں تیزی حال ہی میں مسجدا قصیٰ کے قریب ایک صومعہ کے افتتاح کے ہوئی ہے’الخراب” صومعہ کی افتتاح کے بعد یہودیوں نے ایک دوسرے صومعہ”فخراسرائیل” کی بنیادوں کی تلاش کے لیے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائی بھی شروع کردی ہے جبکہ یہ کھدائیاںہی یہودیوں کی طرف سے ہیکل سلیمانی کی طرف راہ ہموار کرنے کا ابتدائی مرحلہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہودیوں کوھیکل سلیمانی کا بخار ہو گیا ہے، اور یہ بخار روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔