ذرائع ابلاغ نے فاش کیا ہے کہ امریکہ حماس کوختم کرنے کے لئے مصرکی سالانہ اربوں کی ڈالرکی مدد دے رہا ہے ۔امریکی اخبار کرسچین سائنس مانیٹر نے رپورٹ دی ہےکہ غزہ کے عوام کے لئے انسانی حقوق کی تنظیموں کی مدد کے برخلاف امریکہ حماس کے خاتمے کے لئے مصر کوسالانہ دوارب ڈالر دیتاہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اخبارنے غزہ کے محاصرےکے تعلق سے مصر کی جانب سے اسرائيل کی مدد پرکئي سوالات اٹھاتےہوئے لکھاہے کہ غزہ کا محاصرہ اسلامی ملکوں کی وسیع مخالفت کے باوجود جاری ہے ۔ کرسچین سائنس مانیٹر نے لکھاہے کہ حماس کا کمزورہونا مصرکے فائدےمیں ہے اور مصری حکام امریکہ کے دباو میں غزہ کامحاصرہ جاری رکھنے میں اہم کردار اداکررہےہیں اگرچہ مصر اس بات کی تردید کرتاہے۔