اسرائیلی عدالت نے مسجد الاقصی کے دربان طارق مروان الھشلمون کی مدت گرفتاری میں آئندہ منگل تک توسیع کر دی ہے۔ پچیس سالہ طارق مروان کا تعلق القدس سے ہے۔
فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی عدالت نے مسجد اقصی کے محافظ 25 سالہ طارق مروان ھشلمون کی مدت حراست میں منگل تک توسیع کردی۔
اسرائیلی فوج اور مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے نمازیوں کے درمیان 16 مارچ کو ہونے والی جھڑپوں کے موقع پر الھشلمون کو حراست میں لیا گیا تھا۔
یہ تصادم مسجد اقصی کے نزدیکی علاقے حارہ الشرف میں “الخراب” نامی یہودی صومعہ کے افتتاح کے بعد اولڈ میونسپلٹی اور اردگرد کے علاقوں تک پھیل گیا۔