Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے پہلو میں صومعہ کی تعمیر کا نیا صہیونی منصوبہ طشت ازبام

palestine_foundation_pakistan_jewish-synagogue فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے پہلو میں ایک اور عبادت گاہ کی تعمیر کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، مجوزہ ”صومعہ” کا منصوبہ جس کا نام” فخر اسرائیل” رکھا گیا ہے” الخراب” صومعہ سے زیادہ جگہ پر تعمیر کیا جائے گا۔ معروف فلسطینی قانون دان اور بیت المقدس کے امور کے ماہر قیس ناصر نے عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ” کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل تواتر کے ساتھ فلسطین خصوص مسجد اقصیٰ کے ارد گرد کی زمین کو یہودی عبادت گاہوں کی نذر کرنا چاہتا ہے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے بجائے یہودیوں کا حق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کا جال بچھانے کے لیے ایک نئے”صومعہ” کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا نام”فخر اسرائیل” رکھا گیا ہے۔ قیس نے کہا کہ نئے صومعہ کا منصوبہ بیت القمدس میں ”جیوش ڈویلپمنٹ اتھارٹی” اور یہودی محکمہ آثار قدیمہ کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ قیس ناصر کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ” میں الخراب کنیسہ” کا افتتاح علاقے میں مسلمانوں اور مسیحی عبادت گاہوں کے خلاف یہودیوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نقطہ آغاز ہے۔ نئے صومعہ کے منصوبے کے جو نقشہ جاری کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ منصوبہ مسجد اقصیٰ سے صرف 200 میٹر جبکہ الخراب صومعہ سے 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ تعمیری منصوبہ 300 میٹر پر مشتمل ہو گا، جس کی بلندی 27 میٹر جبکہ اس میں چار منازل ہوں گی۔ اس کے ساتھ ایک بڑا کھلا لان بھی بنایا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan