جارح اسرائیلی فوج نے بروز بدھ الخلیل شہر میں یہودی تہوار ’’ عید الفصح‘‘ منانے کے لیے مسجد ابراہیمی بند کروا دی۔
فلسطینی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بروز بدھ فجر سے لیکر جمعہ کی فجر تک مسلمان نمازیوں کو ادائیگی نماز سے روکنا شروع کر دیا۔ اس دوران فوج مسجد کی راہداریوں میں کھڑی ہو گئی۔
انہوں نے مسجد میں مسلمان نمازیوں کے جگہ مخصوص کر دی تاکہ یہودیوں کے لیے’’عید فصح‘‘ کے موقع پر کوئی حرج نہ ہو۔
صہیونی تنظیموں نے یہودیوں کو مسجد ابراہیمی کے اندر منعقد کی جانے والی دو روزہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ جس میں تلمودیہ خطبے بھی شامل ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج کچھ دنوں کے لیے مسجد میں اذان پر بھی پابندی لگا دے گی تا کہ اسرائیلی یہودیوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ یاد رہے اس سال کے آغاز سے لیکر اب تک دو سو مرتبہ پہلے بھی اذان کو روکا جا چکا ہے۔
اسرائیلی فوجیں اور سرحدی گارڈز قدیم شہر، مسجد ابراہیمی ، اس کے اطراف اور مسجد ابراہیمی اور شہر کے مقبوضہ علاقوں اور اس کے درمیان کے راستوں پر تعینات کر دیے گئے تا کہ یہ بھی بڑی ریلی تک پہنچ سکیں۔