قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی خان یونس میں “ارتھ ڈے “کے موقع پر مظاہرین نے پرامن مظاہرہ کیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے شعبہ حادثات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو براہ راست نشانہ بنایا جس کی وجہ سے کئی مظاہرین شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے کافی کی حالت نازک ہے۔
ڈاکٹر معاویہ حسنین نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور زخمیوں کی امداد کے آنے والی ایمبولنسز کو بھی علاقے میں نہیں جانے دیا جا رہا جس کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
دوسری جانب 48 ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں نے ارتھ ڈے کے موقع پر ایک پر امن مظاہرے کا اہمتام کیا