فلسطینی اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اساتذہ اور آئمہ کو ان کی ملازمتوں سے روڈمیپ پر عمل کرتے ہوئے برطرف کیا گیا ہے-
صہیونی اخبار ’’یروشلم پوسٹ ‘‘نے مغربی کنارے میں حماس سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کیے جانے کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے- جس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ روڈ میپ میں انسداد اشتعال انگیزی کی شق پر عمل کرتے ہوئے مغربی کنارے میں ایک ہزار اساتذہ اور تین سو آئمہ مساجد کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا-
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسے ملازمین کو بھی ملازمتوں سے برطر ف کیا گیا جن کا حماس سے تعلق نہیں تھا- انہیں ان کی دینداری کی وجہ سے ملازمتوں سے برطرف کیا گیا-ان کا مزید کہنا ہے تھا ’’ہم نے اشتعال انگیز ی اور مسجدوں او رمدرسوں میں سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے-
اشتعال انگیزی روکنا روڈ میپ کی شرائط میں سے ہے- بعض لوگوں کو فتح اور فلسطینی اتھارٹی کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے برطرف کیا گیا کیونکہ خطرہ تھا کہ وہ کسی دن بھی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) سے مل سکتے ہیں ‘‘-