اسرائیلی وزیر خارجہ ایوگڈور لیبرمان نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مطالبہ انتہائی نامعقول ہے۔
اسرائیلی ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا اپنے اس نامعقول مطالبے سے جلد رجوع کر لے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مطالبات کی مخالفت کرنا اور ایسے مطالبات کرنے والوں کو رجوع پر مجبور کرنا انتہائی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کی نگرانی کرنے کےمثبت نتائج برآمد نہیں ہوسکتے اور اس طرح واشنگٹن کبھی اپنی آرزوؤں کی تکمیل نہیں کرسکتا۔
دریں اثناء صہیونی وزیر بینی بیگن نے کہا کہ امریکا کا اسرائیل اور فلسطین کو برابر حیثیت دینے کا خیال باطل ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔